اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گلوبل نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایرانیوں کی طرف سے امن منصوبہ سننے کے لئے ہمیشہ تیار ہوں۔
امریکی صدر کا یہ بیان ایران کے صدر کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اتحاد برائے امید و ہرمز ، علاقے کے لئے امن اور ہرمز امن منصوبہ پیش کریں گے۔
امریکہ کے صدر نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ ایران کے اندر ظرفیت وکیپسٹی ہے اور اس کے عوام غیرمعمولی ہیں کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایران ایک بڑا اور مالدار ملک بن سکتا ہے-صدر مملکت حسن روحانی نے پیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چوہتّرویں اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہونے سے پہلے تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر کہا تھا کہ اس وقت ایران کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کی سطح میں کمی کے مسئلے میں دنیا کے اکثر ممالک امریکہ کی مذمت کرتے ہیں یہاں تک کہ اس مسئلے کو ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی میں اٹھانے کی واشنگٹن کی درخواست پر بھی توجہ نہیں دیتے۔
صدر حسن روحانی نے ہرمز امن منصوبے کے بارے میں کہ جسے وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کرنے والے ہیں کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے دنیا میں اعلان کیا جائےگا کہ ایران علاقے میں ایک طویل مدت امن قائم کرنا چاہتا ہے-
/129
24 ستمبر 2019 - 05:45
News ID: 977653
امریکی صدر ٹرمپ نے تضاد بیانی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وہ ایران کے صدر کے امن منصوبے کا خیرمقدم کریں گے